سجاول، محرم الحرام میں امن وامان کو کنٹرول کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا

ہفتہ 15 ستمبر 2018 21:48

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی محرم الحرام میں امن امان کو کنٹرول کرنے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ کی سربراہی میں اپنے آفس میں کنٹرول روم قائم کر کے عملے کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو14 ستمبر سے 22 ستمبر تک چوبیس گھنٹے اس نمبرز 0298510373 اور 0298510077 پر موجود رہیں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سجاول محمد علی خواجہ کو ضلع سطح پر قائم کنٹرول روم کا انچارج بنادیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا مسئلے کووقت سر حل کیا جا سکے اسکے علاوہ تحصیل سطح پر بھی کنٹرول روم بنائے گئے ہیں جو کے روزانہ کی بنیاد پر ضلع سطح پر قائم کنٹرول روم میں رپورٹ دیںگے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں