سجاول، شاہ بندرروڈ پر موٹرسائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق

بدھ 2 جنوری 2019 20:28

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) شاہ بندرروڈ پر موٹرسائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، رپورٹ کے مطابق شاہبندر روڈ پر شیدی ہوٹل اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سے گرکر دوافراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے رورل ہیلتھ سینٹر چوہڑجمالی منتقل کیاتاہم وہاں پر علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کیٹی بندر کا رہائشی وکیو جاڑیجو جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرے زخمی کو مکلی اسپتال منتقل کیاگیا، ضلع سجاول میں تمام اسپتالوں میں علاج کی مناسب سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوگیاہے جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں بھی مریضوں کوریفرکرنے کاسلسلہ جاری ہے ، اور اس دوران مریضوں کی جان ضایع ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں