میرپوربٹھورو شہرمیں بجلی کی مصنوعی بندش کے خلاف شہری روڈ پر نکل آئے

شدید احتجاج کرتے ہوئے بس اسٹاپ پر دھرنادیکر سجاول حیدرآباد روڈ پر ٹریفک معطل کردی

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:26

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) میرپوربٹھورو شہرمیں بجلی کی مصنوعی بندش کے خلاف شہری روڈ پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے بس اسٹاپ پر دھرنادیکر سجاول حیدرآباد روڈ پر ٹریفک معطل کردی، مختلف سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں سمیت مظاہرین نے حیسکوکے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری طورپر بجلی بحالی کا مطالباکیا، مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ حیسکو عملے نے شہرکے متعدد علاقوں کے ٹرانسفارمربند کرنے کے ساتھ ساتھ چوری کرلئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں بل بھرنے والے صارفین بھی بجلی سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر حیسکو عملے سے ٹرانسفارمرس برآمد کراکے ان کی بجلی بحال کرائی جائے بصورت دیگر احتجاج وسیع کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں