سجاول،ضلع بھرمیں گیس پریشر میں کمی سے صارفین کو پریشانی کا سامنا

منگل 23 اپریل 2019 23:25

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) سجاول ضلع بھرمیں گیس پریشر میں کمی سے صارفین کو پریشانی کا سامناہے، گذشتہ روز اچانک ضلع بھرمیں گیس پریشر کی کمی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے اچانک گیس بندش سے متبادل انتظام نہ ہونے سے صارفین کو دوپہرکے کھانے کے لئے ہوٹلوں اور ٹھیلوں کا رخ کرناپڑا، سجاول جاتی، چوہڑجمالی، دڑو، بٹھورو اور تمام نواحی علاقوں میں گیس کی اچانک بندش معمول بن گئی ہے اور صارفین احتجاج پر مجبورہیں، تاہم اس ضمن میں مناسب اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، مقامی گیس اسٹیشن عملے کا کہناہے کہ ٹھٹھہ سے مین لائن میں پریشرکم ہونے کی وجہ سے پورے ضلع میں پریشر کم ہوجاتاہے، دیگر ذرائع کا کہناہے کہ جنگشاہی سے مین سپلائی کا پریشر کم کیاگیاہے جہاں سے ٹھٹھہ اور مکلی کا پریشر بہترکرنے کیلئے سجاول کی لائن کا پریشرمزید کم کردیاجاتاہے مقامی صارفین اس ضمن میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیکر سجاول ضلع کے تمام علاقوں تک گھریلوصارفین کو درست گیس پریشرکی فراہمی کو یقنیی بنایاجائے۔

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں