محکمہ آبپاشی کے افسران نے پانی بندکرنے کے بعد اب نہروں کے کنارے پرانے درختوں کی کٹائی شروع کرادی

ہفتہ 11 مئی 2019 23:33

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) محکمہ آبپاشی کے افسران نے پانی بندکرنے کے بعد اب نہروں کے کنارے پرانے درختوں کی کٹائی شروع کرادی ہے، لوئرپنیاری ڈویزن کے ٹیل کے علاقے میں جاتی مائنرنہرکے کاشتکاروں اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ مذکورہ نہر پر سوسال پرانے درختوں کی کٹائی کرکے ان کو فروخت کیاجارہاہے اور اس میں مقامی آبپاشی عملہ اور انجنئرتک ملوث ہیں،جاتی مائنرپر کافی عرصے سے پانی کی قلت ہے جس پر احتجاج بھی کیاگیاہے، تاہم اب وہاں پر لگے ماحول دوست اور قیمتی درختوں کی کٹائی شروع کردی گئی ہے، اور لاکھوں روپے کے درختوں کی ٹرکیں بھرکرفروخت کی جارہی ہیں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر درختوں کی کٹائی رکواکرملوث عملہ اور انجنئر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں