سجاول اور قریبی علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہوگیا

جمعہ 17 جنوری 2020 23:43

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2020ء) سجاول اور قریبی علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہوگیاہے اور گیس پریشرکم ہونے سے صارفین پریشان ہیں گیس کی کمی سے گھریلوصارفین کھاناپکانے سے محروم رہ جاتے ہیں اور بازاروں سے کھاناخریدنے پر مجبورہیں، جبکہ بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں صارفین کاکہناہے کہ علاقے میں گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی، لکڑی اور کوئلے کی مانگ میں اضافے کے بعد ان کی قیمت میں اضافہ کردیاگیاہے جبکہ ہنگامی طورپر ان کا ملنابھی مشکل ہوگیاہے، مقامی صارفین نے گیس پریشر درست کرنے کی اپیل کی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں