سجاول ،محکمہ پبلک ہیلتھ ملازمین نے چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شہرکو پانی سپلائی معطل کردی

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:29

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) محکمہ پبلک ہیلتھ ملازمین نے چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شہرکو پانی سپلائی معطل کردی ،ملازمین کا کہناہے کہ چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ان کے خاندان فاقہ کشی کا شکارہیں۔

(جاری ہے)

دوروز سے پانی بندش کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہری پینے کاپانی فی کنسترساٹھ روپے خریدرہیہیں، شہریوں نے بھی ملازمین کی حمایت کرتے ہوئے انہیں تنخواہ ادائیگی کامطالبہ کیاہے تاہم ملازمین کی جانب سے شہرکے پانی فراہمی کو معطل کرنے کو غلط اقدام قرار دیاہے ، شہریوں کی اپیل پر ملازمین نے دوروز کے بعد پانی فراہمی بحال کردی ہے ،واضع رہے کہ سجاول ضلع میں پانی فراہمی کا معاملہ پبلک ہیلتھ کے حوالے کئے جانے کے باوجود دوسال سے پبلک ہیلتھ کا ضلعی دفترنہیں ہے تاہم گذشتہ دوسال کے بجٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ سجاول میں کروڑوں روپے کے فنڈز کی این ا?ئی ٹی کی گئیں ہیں جبکہ سینکڑوں ملازمین کی تنخواہ بھی بجٹ میں شامل ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں