اے ڈی سی ون سردار ریاض لغاری کا اپنے آفس میں صحت کی سہولیات کے متعلق اجلاس

جمعہ 23 اکتوبر 2020 22:37

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) اے ڈی سی ون سردار ریاض لغاری نے اپنی آفس میں صحت کی سہولیات کے متعلق اجلاس میں کہاہے کہ حال ہی میں چنداسپتالوں کا دورہ کیاتو اکثرڈاکٹران غائب تھے اور اہم ادویات بھی موجود نہیں تھیں۔

(جاری ہے)

ضلع کی اکثراسپتالیں مرف این جی او کے حوالے ہیں، سندہ حکومت بجٹ کابڑاحصہ صحت پرخرچ کرتی ہے، پھربھی مذکورہ این جی او عوام کو سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے،مرف انچارج کی کمزورایڈمنسٹرشن کی وجہ سے خامیاں نظرآرہی ہیں،مرف انچارج کو ہدایت کی کہ خود اسپتلوں کا درہ کرکیمانیٹرنگ کرے،ڈاکٹران کو چاہئے کہ مریضوں سے خوش اخلاقی اور ہمدردی سے پیش آئیں،علاج کے لئے آنے والے مریض پہلے ہی پریشان ہوتے ہیں انہیں مزید پریشان نہ کیاجائے، وقفے وقفے سے اسپتالوں کااچانک دورہ کیاجائے گا۔

اگرکوئی ڈاکٹرڈیوٹی سے غائب ہوگاتو ان کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے، اجلاس میں انچارج ڈی ایچ او سجاول، مرف انچارج اور تعلقہ اسپتالوں کے انچارج ڈاکٹران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں