گ* سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں،پرنسپل آرمی پبلک سکول مکلی

جمعرات 29 فروری 2024 20:15

ھ*ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 فروری2024ء) آرمی پبلک سکول مکلی کے پرنسپل برکت برنارڈ نے گزشتہ روز پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے مہم پر اپنا موقف پیش کیا ان کا کہنا تھا کے سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی اسکول میں کوئی جنات کا اثر ہے انٹر کلاس کے کچھ طلباء نے جنات کا ڈرامہ رچا کر چھٹی حاصل کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ہال میں ٹیوشن پڑھنے والے دیگر طلباء میں خوف پھیل گیا جس کے بعد دیگر طلبائ پریشان ہو گئے جبکہ ڈرامے کرنے والے کچھ طلباء نے استادوں سے جھگڑا کر کے انہیں یہ محسوس کرایا کہ ان پر جنات کا اثر ہے جس کے بعد ان کی جانب سے طالب علموں کو مسجد میں نفل پڑھنے کیلئے جانے کہا گیا، تاکہ ان میں موجود خوف کو ختم کیا جا سکے اسکول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے طلبہ موجود ہیں جنہیں کم فیسوں پر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جو کہ شرپسندوں سے برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے ناکام کوشش کی۔

(جاری ہے)

چند طلبہ نے ڈرامہ رچا کر سکول کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈرامہ کرنے والے طلبہ کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔#

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں