اوتھل ،10کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے لاکھڑا بائی پاس میں ناقص میٹریل کے باعث ندی میں بہہ جانے کا خطرہ

جمعرات 4 جون 2020 20:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) اوتھل میں 10کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والے اوتھل لاکھڑا بائی پاس میں ناقص میٹریل ،پلوں میں تعمیر میں اونچائی اور چورائی میں ہیرپھیراور ناقص پلاننگ کے باعث بائی پاس روڈ لنڈا ندی میں بہہ جانے کا خطرہ،حکومت بلوچستان کی جانب سے بائی پاس کیلئے فراہم کی جانے والی رقم ڈوبنے کا اندیشہ،نوٹس کون لیگا عوامی حلقوں کا سوال،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے اوتھل لاکھڑا بائی پاس روڈ کی منظوری کے بعدبائی پاس روڈ کا کام شروع کیاگیا ہے جس کی لاگت دس کروڑ روپے بتائی جاتی ہے لیکن بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے ساتھ ساتھ ناقص پلاننگ کے تحت یہ بائی پاس لنڈا ندی کے سیلابی پانی میں بہہ سکتاہے کیونکہ بائی پاس کے ساتھ ہی لنڈا ندی موجود ہے جس میں ہرسال بارشوں کیوجہ سے سیلابی پانی آتاہے اور یہ سیلابی پانی کئی مرتبہ نہ صرف لنک روڈ بہاکرلے گیا ہے بلکہ زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچاچکا ہے اب جب بائی پاس بن رہاہے تو افسران،انجینئرز اور ٹھیکیداروں کی جانب سے روڈ کی پروٹیکشن وال نہ ہونے کی وجہ سے ایک ہی سیلاب میں یہ روڈ بہہ جانے کا شدید خطرہ ہے جس سے نہ صرف حکومت کے کروڑوں روپے ڈوب سکتے ہیں بلکہ علاقہ مکینوں کیلئے مشکلات پیداہوسکتی ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز اوتھل کے صحافیوں نے اوتھل لاکھڑا بائی پاس کا دورہ کیا تو وہاں پر موجود علاقائی مکین محمد رحیم برہ نے بتایا کہ بائی پاس روڈ میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہاہے اور روڈ پر جو پلیں بنائی جارہی ہیںان میں نہ صرف ناقص میٹریل استعمال کیا جارہاہے بلکہ پلوں کی اونچائی اور چوڑائی میں بھی ہیرپھیر کی گئی ہے اور بہت سے مقامات پر جہاں پانی کا بہائو زیادہ ہے وہاں پر پلوں کی اونچائی اور چورائی کو بہت کم رکھا گیاہے جس سے علاقہ زیرآب آنے کا خطرہ ہے ایک اور علاقہ مکین کا کہنا تھاکہ بائی پاس روڈ کی تعمیرسے علاقائی مکینوں کو بے حد خوشی ہوئی کہ لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر ہورہی ہے اور ہمیں امیدتھی کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام میں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے گا لیکن افسران،انجینئرز اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے نہ صرف بائی پاس کا کام سست روی کا شکارہے بلکہ تعمیراتی کام میں دیدہ دلیری سے ناقص میٹریل کا استعمال کیا جارہاہے علاقہ مکینوںکا کہنا تھاکہ اوتھل لاکھڑا بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام کو وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے وژن کے مطابق بنائے جائے بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج کی راہ اپنائیں گے ۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں