محکمہ تعلیم بلوچستان کا عزم ہے کہ ہر بچہ،بچی سکول میں داخل ہو کیونکہ آئین کے آرٹیکل اے 25 کے تحت مفت تعلیم ہر بچے بچی کا بنیادی حق ہے ،محمد انور جمالی

جمعرات 7 مارچ 2024 20:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) محکمہ ایجوکیشن لسبیلہ کے زیر اہتمام یونیسیف لسبیلہ کے تعاون سے داخلہ مہم 2024 کے سلسلے میں بی اے ایف پبلک اسکول اوتھل میں سیمینارکاانعقاد کیا گیا، سیمینار سے چیئرمین ڈسٹرکٹ لسبیلہ سردار عبدالرشیدپھورائی, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد انور جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان کا عزم ہے کہ ہر بچہ،بچی سکول میں داخل ہو کیونکہ آئین کے آرٹیکل اے 25 کے تحت مفت تعلیم ہر بچے بچی کا بنیادی حق ہے لہذا 5 سال سے 16سال کے تمام بچوں کا اسکول میں ہونا ضروری ہے انہیں معیاری تعیلم کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے دئیے گئے ہدف کے مطابق پانچ سے سولہ سال کے 4989 نئے بچوں کو اسکولز داخل کرایا جائے گا اس سلسلے میں ہم سب کو مل کراس آگہی مہم میں ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا .داخلہ مہم کے سلسلے میں کلسٹر لیول پر سیمینارز تحصیل ضلع لیول پر واک سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلے میں یونیسیف اور دیگر پارنٹرز اپنا اہم موثر کردار ادا کریں گے،محکمہ تعلیم ضلع لسبیلہ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن بلوچستان کی ہدایت کے مطابق ضلع ہذا میں بہترین اقدامات کررہی ہے ہرسال کی طرح امسال بھی ضلع بھر میں داخلہ مہم کاآغاز کردیا گیا ہی.اس داخلہ مہم میں سول سوسائٹی,بلدیاتی نمائندوں,صحافی حضرات اور علاقہ معززین سے گزارش ہے کہ وہ اس داخلہ مہم میں اپنا بھرپورکردارادا کریںتاکہ جو بچے اسکول نہیں جاپارہے وہ بھی اسکول میں آکر تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں اپنا رول پلے کرسکیں سیمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن(فیمیل)لسبیلہ شمیم عزیز,ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن(میل)اوتھل نواجد حسین,ایجوکیشن سپورٹ پروگرام(یونیسیف)لسبیلہ کے پروگرام مینجر قادربخش و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) لسبیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی,cpd یونیسف کے ڈسٹرکٹ مینجر منیر احمد بلوچ,espکے cep محمد جان گدور انجینئر محبوب شاہ اطہرقریشی سمیت اوتھل کے مختلف گرلز وبوائز اسکولوں اساتذہ و طلباء نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،سیمینار کے اختتام پر داخلہ 2024کی آگاہی کے لیئے واک بھی کیا گیا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں