ہنگلاج ماتا مندر کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ہنگلاج ماتا مندر کا تین روزہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ملک بھر سیخواتین، بچوں بوڑھوں سمیت لاکھوں ہندو یاتریوں نے شرکت کی، میلے کی تینوں دن میں شری ہنگلاج ماتا ویلفئیر کی جانب سے ہند یاتریوں کے لیے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی ، برف، مشروبات ( بھنڈاری)کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا،جبکہ PPHi اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے،ہزاروں مختلف اشیا کے اسٹال بھی لگائے گئے،سیکوریٹی کے لیئے مختلف فورسز کی بھاری نفری موجود تھی ۔

شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر اظہار تشکر،اور کہا کہ دنیا بھر کے لیئے یہ پیغام ہے کہ پاکستان میں اقلیت کو ہرطرح کی مزہبی آزادی ہے اور وہ محفوظ ہیں،میلے میں پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،تفصیلات کے مطابق ضلعی صدرمقام اوتھل سے مغربی جانب کوسٹل ہائی وے کے قریب اور ہنگول پارک کی حدود میں واقع ہندوں کی انتہائی تاریخی و قدیمی عبادت گاہ ہنگلاج نانی مندر کے تین روزہ میلے کی تقربیات اختتام پذیر ہوگئیں میلے کی تقربیات میں خواتین،بچوں، بوڑھوں سمیت صوبہ سندھ اور ملک بھرسے لاکھوں ہندو یاتریوں نے مندر کے احاطے میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شری ہنگلاج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے صدر مکھی ونود کمار لاسی، جنرل سیکریٹری ویرسی مل کے۔ڈیوانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر تولا رام لاسی، پریس سیکریٹری پرکاش کمار لاسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگلاج نانی مندر کے میلے میں حکومت بلوچستان کی جانب سے ہمیں بہترین سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ضلعی انتظامیہ لسبیلہ پولیس و دیگر سرکاری اداروں کا بھی ہمارے میلے کے لئے بھر پور تعاون کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج اس میلے سے دنیا کے لیئییہ پیغام ہے کہ پاکستان میں اقلیتی برادری مکمل طور پر آزاد ہے ہم اپنی مذہبی رسومات آسانی سے ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا ہے ہنگلاج ماتا مندر کے میلے میں نہ صرف ملک بھر کے ہندو یاتری شرکت کرتے ہیں۔اور پوجا پاٹ کرکے اپنے من کی مرادیں پاتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں میلے میں پارکنگ اور پینے کے پانی کے لیے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ یہاں سے شہر کئی کلو میٹر دور ہے۔

پانی پہچنے میں ہمارے ساتھ ڈسٹرکٹ چیئرمین لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی بھر پور تعاون کررہے ہیں حکومت سے ہم یہ مطالبہ کریں گے ہنگلاج ماتا مندر کے میلے کے لیئے شیلٹر، پارکنگ اور پینے کے پانی کے لئے اقدامات آٹھانے کی سخت ضرورت ہے میلے میں پاکستان کی بقا و سالمیت کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں