وزیراعظم ملک کی خوشحالی ،معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں ،وفاقی وزیر تجارت

انشااللہ لوگوں کی بہتری کیلئے کام کئے جائیں گے آنیوالا وقت عوام کی بہتری اور علاقوں کی خوشحالی کا ہوگا ،جام کمال خان عالیانی

جمعہ 12 اپریل 2024 17:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ملک کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں وزیراعلی بلوچستان سرفزار بگٹی بھی بلوچستان کے مسائل حل کرانے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس کو بھی ہردن کسی نا کسی مسائل پر میٹنگ کرتے ہوئے یا تو کسی آفیسر کو ہدایت کرتے ہوئے دیکھتے ہیں،بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے علاقے کے عوام کے لیے بلدیات نظام انتہائی اہمیت کے حامل ہیجس کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز رکھے جائیں تاکہ ڈسٹرکٹ، میونسپل کمیٹیوں کے چیرمینز ،وائس چیرمینز و کونسلران گلی کوچوں کے لیے سہولیات پہنچانے کے لیئے کام کریں کیونکہ کونسلر کو ہر وارڈ کی معلومات ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام گروپ کے سینئر رہنما مرحوم غلام محمد گلو جاموٹ کی تعزیت کے بعد ان کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا جام کمال خان نے کہا کہ ہم پر جو عوام نے اعتماد کیا ہے انشااللہ علاقے خوشحالی اور لوگوں کی بہتری کے لیے کام کئے جائیں گے آنے والا وقت عوام کی بہتری اور علاقوں کی خوشحالی کا ہوگا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دن رات جہدوجد کررہے ہیں وہ ہر۔

انہوں نے کہا ہے حکومت اور سیاستدان کا کام یہی ہے کہ وہ ملک اور صوبوب میں علاقائی ترقی کے لیے کام کرتے ہوئے پائے۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے وفاق میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اور بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کولیکشن حکومت ہے اور نشینل پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی بھی ہمارے اتحادی ہیں۔ہماری بھرپور کوشش ہے ہرایک علاقے میں صحت ، پانی ،بجلی سیوریج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور بے روزگاری کے خاتمے کے اہم اقدامات کریں۔

حکومت سے عوام کی یہ ہی امید ہوتی ہے۔جام کمال خان نے مزید کہا کہ اب ہمیں خوش ہوکر بیٹھنا نہیں چاہیے کہ ہماری حکومت آئی ہے اور مخالفت تو ہار گئے ہیں انہوں نے کہا ہے وزیراعلی بلوچستان سے میری اکثر بات چیت بھی ہوتی رہتی ہیں اور ان کو مشورے بھی دیتا رہتا ہوں اور ایک یہ بھی مشورہ دونگا کہ بلوچستان میں بلدیات نظام پر آپ خصوصی میٹنگ بلائیں۔

بلوچستان میں بلدیات کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے علاقے کے عوام کے لئے بلدیات نظام انتہائی اہمیت کے حامل ہے جس کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز رکھے جائیں تاکہ ڈسٹرکٹ چیرمینز ,,وائس چیرمینز و کونسلران گلی کوچوں کے لئے سہولیات پہنچانے کے لیئے کام کریں کیونکہ کونسلر کو ہر وارڈ کی معلومات ہوتی ہیں جس سے علاقوں میں خوشحالی آئے گی کیونکہ ہمیں بھی اتنی معلومات نہیں ہوتی اور ہم اتنی گلیاں بھی گھوم نہیں سکتے ہیں جو کہ علاقے کے لیے اذیت کا باعث ہیں اگر ہم ان کو معاشی کے حوالے سے بہتر نہیں کرینگے اس کو اختیارات نہیں دیں گے تو کام نہیں ہوسکے گے انہوں نے پی بی 21 پر ایک جواب میں کہا ہے کہ وہاں سے منتخب نمائندے جب بھی منتخب ہوکر آئے تو صرف انتقامی کاروائیاں کیں گئی پچھلے الیکشن سے جلسوں دیکھتے تھے کہ لوگوں میں احسا س ہوچکا تھا وہ احساس حق پر مبنی ہے۔

حب ،وندر ،گڈانی و دیگر علاقے کراچی سے نزدیک ہونے کے باوجود اگر ان کا موازنہ یا موسی خیل یا دوسرے دور دراز اضلاع سے کیا جائے تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ پسماندہ علاقے ہیں یہاں ترقی مشکل ہے اس وقت عوام کو سیاست سے آزاد سوچ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ انشااللہ لسبیلہ اور ضلع حب میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کئے جائے گے اس موقع پر جام گروپ کے رہنماں و کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں