ہم سب کو مل کر سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کیلئے جہاد کرنا ہو گا،مقررین

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے حسن شاہ مزارکے قریب عالمی مارکیٹ میں مالیت 291 ملین ڈالرکی منشیات اور ممنوعہ اسمگل اشیا کے جلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں آج کی اس تقریب کا مقصد بیان کیا اور یہ بھی باور کر ایا کہ اسمگلنگ اور منشیات کی روک تھام، منشیات کو تلف کرنا اور معاشرے میں آگاہی پھیلانا کیوں ضروری ہے اسمگلنگ اور منشیات کا ناسور کس طرح ہماری قوم اور بین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ لہٰذا ہم سب کو مل کر ان کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

جس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر بالخصوص اسمگلنگ منشیات اور انسانی ا سمگلروں کے خلاف نہایت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے آج نذرآتش کی جانے والی اسمگل اشیا اور منشیات میں 1954کلو گرام چرس، 7.55کلو گرام ہیروئن،61.5کلو گرام کرسٹل،10.13کلو گرام، ا فیم ، 1500کلوگرام بھنگ، 29,348 کلوگرام چھالیہ،556 کلوگرام چھالیہ (سپاری)، 29,267پیکٹ انڈین گٹکا /نسوار،162بیگ چائنا سالٹ، 4,461 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 04کاٹن سگریٹ فلڑ،اور 250کاٹن عزیزی، زعفرانی،پاکیزہ پتی اور کتھا جبکہ1080 شراب کی بوتلیں اور 16 ٹن بیئر تلف کردئیے گئے۔

نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 291 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر سال اس تقریب کا اہتمام کرتی ہے تا کہ معاشرے میں اس نا سور کے خلاف آگاہی کو اجاگر کر سکے اور اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ آئندہ ب منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں