علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں ،سید سومار شاہ کاظمی

منگل 26 مارچ 2024 18:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودا کی نگرانی میں آر سی ڈی شاہراہ کراچی اسٹاپ اوتھل کے مقام سے مین پھلیلی نالے کی ہیوی مشینری کی مدد سے صفائی ستھرائی کی جارہی ہے اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے کہا ہے کہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں آر سی ڈی کراچی اسٹاپ پر پھلیلی نالے کا ہیوی مشینری سے صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا جس سے بارشوں میں پانی کی نکاسی آسانی ہوسکے گی اور محلے کے گلیوں میں پانی کھڑا نہیں ہوگا یقینا عوام کے مشکلات کا ازالہ ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ ہم عوامی نمائندے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کی مشکلات سمجھ کر ایسے اقدامات آٹھائے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی اوتھل محدود وسائل میں رہ کر صفائی ستھرائی کے لیئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں