لسبیلہ عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ،عوام جام خاندان سے محبت کرتے ہیں ،نوابزادہ میر زرین خان مگسی

پیر 1 اپریل 2024 18:40

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) وفاقی وزیر زراعت جام کمال خان اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 22 لسبیلہ نوابزادہ میر زرین خان مگسی کے اعزاز میں معروف قبائلی شخصیت واجہ محمد عرف مامن گنگو کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر کی تقریب سے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے حقیقی وارث جام کمال خان ہیں لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ جام خاندان کو عزت بخشی ہے اور لسبیلہ کی عوام جام خاندان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں جام خاندان کا حصہ ہوں اور لوگ مختلف قسم کی نفرت آمیزباتیں پھیلا کر اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں مگرہمیں ان کی ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے مخالفین کو اب اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے اس لیے یہ لاسی کارڈ استعمال کرکے لسبیلہ کے لوگوں میں نفرتیں پھیلا رہے ہیں لیکن لسبیلہ کی عوام ایک باشعور قوم ہے جو ان مخالفین کو اچھی طرح جان چکے ہیں لسبیلہ کے لوگ اپنے اچھے اور بٴْرے کی پہچان رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ ہمیشہ جام خاندان کی ہے مجھے نواب جام کمال خان نے اپنے گھر کا فرد سمجھ کر نامزد کیا ہیاور میں انشاء اللہ جام کمال خان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور میری بھرپور کوشش ہوگی کہ عوام کے مسائل حل کروں اور میری کامیابی جام خاندان کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام کی آواز بن کر ایوان میں لسبیلہ کے مسائل پر آواز آٹھا کر حل کروں گا انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح میں تعلیم،صحت،روزگار اور ضلع لسبیلہ میں امن وامان قائم کرنا ہے اوریہاں کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہوگی اس موقع پر جام گروپ کے سینئر ضلعی رہنما محمد انور رونجھو اور کامریڈ ولی محمد جاموٹ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جام گروپ کے ضلعی رہنماؤں کارکنان و دیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں