لسبیلہ میں اخلاق سے عاری انتظامی آفیسر کی کوئی ضرورت نہیں ،بداخلاق ڈی سی کا فوری تبادلہ کیا جائے ، سردار عبدالرشید

پیر 11 مارچ 2024 20:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) سابق وائس چیئرمین سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی کی قیادت میں لسبیلہ میں کام کرنے والی این جی اوز میں غیر اضلاعی بھرتیوں کے خلاف ڈی سی آفس اوتھل میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کے دوران اے ڈی سی (ریونیو) لسبیلہ نعیم عمرانی کا مظاہرین سے نامناسب رویہ کے خلاف مظاہرین نے لاکھڑا موڑ سے اے ڈی سی ریونیو کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی, جس کے سبب شاہراہ کے دونوں اطراف کوئٹہ کراچی سے آنے جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس گاڑیوں میں سوار مسافروں کو سخت مشکلات و اذیت کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیرمین ضلع کونسل سردار عبدالرشید پھورائی ،سردار عبدالمجید جاموٹ، سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی ،سردار غلام سرور چنہ، ڈاکٹر تولہ رام لاسی، پرکاش کمار لاسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں این جی اوزکی جانب سے غیرمقامی افراد کی بھرتیوں کے خلاف ڈی سی آفس اوتھل میں ایک پرامن احتجاج مظاہرہ کیا گیا تھا جہاں پر ڈی سی لسبیلہ اور اے ڈی سی (جنرل) آفس میں موجود نہیں تھے جب کہ وہاں پر اے ڈی سی (ریوینیو) نعیم عمرانی موجود تھے تو ان کو یاداشت پیش کی گئی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے نامناسب اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے تحریری یاداشت لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ اے ڈی سی ریونیو عوام کے خادم بننے کی بجائے حاکم اور بادشاہ بننے کی کوشش کررہے ہیں عوام کے مسائل کو سن کر ان کا فرائض میں شامل تھا کہ انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں ایسے اخلاق سے عاری انتظامی آفیسر کی کوئی ضرورت نہیں ہے اسے بداخلاق آفیسر کا فوری تبادلہ کیا جائے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں بعد ازاں ضلعی نمائندہ ڈی سی لسبیلہ تحصیلدار اوتھل کا علاقہ معززین کے ساتھ کامیاب مذاکرات اورڈپٹی کمشنر لسبیلہ نورمحمد مندوخیل و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) لسبیلہ یاسین اختر اور ڈی سی لسبیلہ کا فون پر معززین سے معذرت پراور مسائل کو جلداز جلد حل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔

اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا احتجاجی مظاہرین میں سیاسی سماجی عمائدین و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں