اوتھل، این سی ایچ ڈی کے تحت بھرتی ہونیوالے 15 خواتین ٹیچرز کے آڈرز تاحال جاری نہ ہوسکے

ً محنت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے نہیں تو متاثرہ خواتین ٹیچرز احتجاج پر مجبور ہوجائیگی

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

Mاوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ضلع لسبیلہ میں کئی سالوں سے این سی ایچ ڈی کے تحت بھرتی ہونیوالے 15 خواتین ٹیچرز کے آڈرز تاحال جاری نہ ہوسکے ہیں جبکہ کئی ٹیچرز کو آڈرز مل گئے تھے اور اب ان کو تنخوائیں بھی جاری ہونے کا امکان ہے لیکن تقریباً 15 ٹیچرز کے آڈرز مسنگ ہیں جو اب تک جاری نہ ہوسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں اور انہوں نے دلی لگن و محنت سے گرلز سکولوں میں اپنے فرائض بہتر انداز میں سرانجام دیئے لیکن ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کی گئی ہے اس طرح ان کی اب محنت ضائع ہورہی ہے اور وہ اس مہنگائی کے دوران میں اجیرن کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور متاثرہ ٹیچرز نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے رکے گئے آڈرز جاری کریں بصورت وہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گی انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے کئی سالوں سے مختلف دیہاتی علاقوں کے گرلز سکولوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دی اور ہم ریگولر کرنے کے دلاسے دیئے گئے اور ہمارے ساتھ دیگر کئی ٹیچرز کے ریگولر کے آڈرز ہوئے ہیں لیکن ہم چند ٹیچرز رہ گئیں ہیں جن کے اب تک آڈرز نہیں کیئے جارہے ہیں اور موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ہمارے آڈرز جاری کریں جبکہ عوامی حلقوں نے بھی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان سے اپیل کی ہے کہ 15 خواتین ٹیچرز جن کے آڈرز جاری نہیں ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر آڈرز دیئے جائیں اور انہیں ماہ صیام میں ہی تنخوائیں جاری کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ٹیچرز نے بڑی محنت کی ہے اور اس طرح ان کی محنت کو ضائع ہونے سے بچایا جائے نہیں تو متاثرہ خواتین ٹیچرز احتجاج پر مجبور ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں