برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں ،پاکستانیوں نے یہاں چلنے والی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

بدھ 15 اکتوبر 2014 15:04

کیتھلے، بین بری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے یہاں چلنے والی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انشا ء اللہ 26 اکتوبر کو لندن ملین مارچ میں بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہو کر ملین مارچ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں برطانیہ کے شہر کیتھلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کیلئے لیبر پارٹی کے امیدوار جارج گروگن، جاوید بھڑک،ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر ملین مارچ لندن تحریک آزاد ی ء کشمیر میں ایک اہم پیش رفت اور سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس ملین مارچ میں جہاں کشمیری و پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے وہیں پر بھارت کے مکروہ چہرے کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کشمیر کی آزادی کے لئے وقف کررکھی ہے میں نے مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے دورے کے موقع پر لال چوک میں کشمیری عوام سے خطاب کیا تھا اور میں نے لال چوک میں کشمیری عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی تھی اسی طرح میں نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر اعلی کی طرف سے سرکاری مہمان بننے کی پیشکش بھی ٹھکرادی تھی۔

اس موقع پر لبر پارٹی کے امیدوار برائے برطانوی پارلیمنٹ جارج گروگن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیریوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے ملین مارچ میں ہم مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے میں انکے ساتھ ہونگے ۔اس موقع پر جاوید بھڑک نے کہا کہ ملین مارچ میں کیتھلے سے ایک بہت بڑا جلوس شرکت کرے گا۔بعد ازاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بین بری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملین مارچ سے تحریک آزادیء کشمیر میں ایک نئی روح جنم لے گی اور اسے مزید تقویت ملے گی۔

اس موقع پر ملین مارچ میں بین بری سے شرکت کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ جسمیں چوہدری امجد اعظم، چوہدری طارق، چوہدری سکندر، حاجی مجید، کونسلر چوہدری الیاس ، چوہدری شعبان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی کال پر ملین مارچ میں بین بری سے بہت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے اور کشمیر ملین مارچ لندن برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں