ٹھل میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر،دکانوں اور مکانوں پر سبز پرچم کی بہاریں

ہفتہ 11 اگست 2018 21:42

تھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ملک بھر کی طرح ٹھل میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں،دکانوں،مکانوں اور مختلف سواریوں پر سبز پرچم کی بہاریں ہیں, نوجوانوں, بچوں بوڑھوں اور خواتین کی وطن عزیز سے محبت قابلِ دید ہی,مختلف سرکاری و نجی اداروں کے زیر اہتمام یوم آزادی کے تقریبات کی تیاریاں بھی زور و شور پر ہیں,تعلقہ ایجوکیشن آفیسر میر حسن لاشاری کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرکے آزادی کے مختلف مراحل, جدوجہد اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے نوجوان نسل کو روشناس کیا جائے گا۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں