پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روز آگاہی مہم کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 7 مارچ 2024 20:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روز آگاہی مہم کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا سمینار میں مختلف اداروں کے آفیسران خواتین و دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی .سمینار پرگرام میں پروگرام مینجر پاکستان اعجاز علی , سیکریٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن پیر محمد کاکڑ سول سوسائٹی کے ظہور احمد, ڈپٹی دائریکٹر کوکونٹ محمد کاشف, محمد اکرم صابرہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین قانون پاکستان میں ہر شہری کو سماجی تحفظ دینا بینادی حق قرار دیا گیا ہے جس کے تحت ہر شہری کو علاج و معالجہ تعیلم معقول روزگار اور بڑھاپے میں سہارا دینا جیسی سہولیات میسر ہوں گی لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس کے لیئے قوانین بہت کم ہیں اور جو قوانین موجود ہیں ان میں پیچیدگیاں بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ان پر عمل درآمد کرنے میں بہت رکاوٹیں پائی جارہی ہیں پاکستان میں مزدور طبقہ محنت مزدوری مہنگائی اور مسائل کی وجہ ان قوانین سے کوئی آگاہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جن سے ان مراعات کا حصول ممکن ہے اس کے لیئے پاکستان ورکرز فیڈریشن نے باقاعدہ آگاہی مہم شروع کردی ہے تاکہ مزدور آئی ایل او کے کنونشنز کی روشنی میں پاکستان میں بنائی گئی سماجی تحفظ کے اداروں اور ان سے ملنے والے فوائد مراعات کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں ان تمام کنونشنز کے تحت محنت کشوں کو کام کے دوران تحفظ فراہم کرنا اور کام پر پیشہ کے لحاظ سے ہونے والی بیماری کی صورت میں معاوضہ سماجی تحفظ کی دیگر سہولیات کی فراہمی (طبعی )سہولیات زچگی معذوری بڑھاپے کی پنشن ورثاء کے لئے فوائد/معاوضہ بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات بچوں کی شادی کے امداد جیسی فوائد فراہم کرنے کے لیے حکومت نے کچھ سماجی تحفظ کے ادارے قائم کئے ہیں جس سے قانون کے مطابق حل کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے مختلف تنظیموں نے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا ہے جس کے لیے ورکرز کے لیے تعیلم صحت و دیگر بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائے اور ڈسٹرکٹ لیول پر تنظمیں بنائی جائے گی تاکہ کسی کی بھی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ کاٹن کی لسبیلہ سے زیادہ پیدوار ہیں جس کو کوالٹی کے بہتری انتہائی اہمیت کے حامل ہے کیونکہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں کاٹن کی پیدوار زیادہ ہیکیونکہ کاٹن سے کپڑا اوردیگر چیزیں بنتی ہیں جس سے روزگار موقع پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جس کام میں ورکرز خوش نہیں ہوگا اس ملک میں ترقی نا ممکن ہے کام میں احتیاط لازمی ہے۔

کیونکہ ایسا کام جس میں ورکرز معذور ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئین قانون کے مطابق کسی ادارے میں ورکرز کا ماہانہ معاوضہ 32000 ہونا لازمی ہیں جس میں ورکرز کو صرف آٹھ گھنٹے کام کرنا ہوتا ہے جس کے بعد فی گھنٹے کے حساب سے معاوضے دینے کا پابند ہوتا ہے جس کے لیے بھی اقدامات آٹھائے جائے گے تاکہ ورکرز کے مسائل حل ہوسکے اس موقع پر محمد اکرمجنرل سیکریٹری پاکستان ورکر فیڈریشن پیر محمد کاکڑ بلوچستان رینج۔

چیرمین سید اسلم شاہ۔ ڈپٹی جنرل سیکریٹری PWF شمس خلجی بلوچستان رینج۔فناس سیکریٹری نعمت اللہ کاکڑ۔وا?س چیرمین PWF زوالفقار علی شاہ۔ڈپٹی جنرل سیکریٹری PWF محمد اعظم NPC.ILO لاہور اعجاز احمد صابرہ محمد جان امام بخش عقیل قمر فیصل احمد زاہد علی محمد صدیق خالد رئیس محمد محمد عظیم محمد صدیق آغا موسی شاہ غوث بخش کاشف محمدد ظہور احمد پاک مشن و دیگر خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں