تمام تنظمیوں کا متحدہ ہونا ایک بہترین اقدام ہے ملک بھر میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ،علی بخش جمالی

اتوار 3 مارچ 2024 17:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) متحدہ لیبر فیڈریشن لسبیلہ کے آفس اوتھل مین آر سی ڈی ڈسٹرکٹ کونسل مارکیٹ متصل سٹی پریس کلب کمرہ نمبر 12 فرسٹ فلور کامتحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر علی بخش جمالی نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا اس موقع پر متحدہ لیبر فیڈریشن حب اور جی ٹی اے لسبیلہ کے عہدیداروں نے شرکت کی صوبائی صدر متحدہ لیبر فیڈریشن لسبیلہ کے صوبائی صدر کا اوتھل آمد آنے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور روایتی اجرکوں کے تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر متحدہ لیبر فیڈریشن لسبیلہ کے صوبائی صدر علی بخش جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تنظمیوں کا متحدہ ہونا ایک بہترین اقدام ہے ملک بھر میں مزدور طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ملک بھر میں مزدور طبقہ کو مظلوم سمجھا جاتا ہے لیکن ہم مزدور طبقے کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے مسائل حل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ مزدور دشمن عناصر کی ہمیشہ مخالفت کی ہے اور مزدور اور ملازمین کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز بلند کی ہے جیلوں جانے سے ڈرنے والے نہیں ہیں ملازمین و مزدوروں کے حقوق کی بات ہر پلیٹ فارم بھی کی جائے گی کسی بھی ادارے کا آفیسر کسی مزدور کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس کے لیے ملازمین و مزدوری کا آپس میں اتفاق ہونا لازم ہے ہمارے صوبے میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے سونے دیگر معدنیات سے مالا مال ہے ایوانوں میں بیٹھے منتخب نمائندے اگر اسمبلی میں ملازمین و مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے تو مزدور طبقہ خوشحال ہوتا انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ڈاکٹر ٹیچر مزدور قابل و ایماندار تو ہیں لیکن ہمارے ہاں اداروں میں سہولیات کا فقدان ہے یہاں پر سرمایہ دار راتوں رات کرڑو پتی بن جاتے ہیں ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہیں جس سے مزدور طبقہ بھی سخت مشکلات و اذیت کا شکار ہے لیکن مزدور کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں لسبیلہ سے 20 بندے بھی اگر ملازمین مزدور کے حقوق پر ڈٹ جائیں تو ان کے حقوق کو کوئی غضب کرنے کی کوشش نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وفادار اور غیرت مند جو طبقہ ہے وہ مزدور طبقہ ہے بلوچستان میں ٹیکسوں کے پیسے بلوچستان میں جمع ہوتے تو بلوچستان سمیت ملک بھر کا قرضہ ختم ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں حالیہ الیکشن میں دھاندلی کی تمام حدیں پار کی گئی ہے اور میں ان سیاستدانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ دوسروں کا مینڈیٹ کو چھین کر آپ کو دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ملکوں کی نااتفاقی کی وجہ سے فلسطین میں مسلم نسل کشی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جی ٹی ڈی اے لسبیلہ کے چیرمین عبدالواحد سومرو ،متحدہ فیڈریشن حب کے صدر اللہ ورایا غلام محمد گلفام دودا عبدالرحمن واہورہ و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر متحدہ لیبر فیڈریشن لسبیلہ متحدہ لبیر فیڈریشن حب اور جی ٹی اے لسبیلہ کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں