لاکھڑا میں آتشزدگی کے باعث گھر جل کرخاکستر ہوگیا

اتوار 23 فروری 2020 23:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) لاکھڑا میں گھر میں آتشزدگی ،گھر مکمل طورپر جل کرخاکستر ہوگیا،لاکھوں روپے کا سامان اور دوقرآن پاک بھی آگ کی نذر ہوگئے ،اوتھل سے فائربریگیڈ کی گاڑی پہنچی تب تک تمام سامان جل چکا تھا،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل سے 25کلومیٹر دور لاکھڑا میں پریا کلمتی گوٹھ میںمحمد شفیع کلمتی کے گھر میں اچانک آگ لگنے سے گھر اور گھر میں رکھاسامان مکمل طور پر جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیاجبکہ گھر میں رکھے دو قرآن پاک بھی آگ کی نذر ہوگئے لاکھڑا کے صحافی عاشق بلوچ نے تحصیلدار لاکھڑا کو فون کی تو موصوف نے کال وصول ہی نہیں کی اور فوری طورپر صحافی عاشق بلوچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھوکو فون کرکے آگ لگنے کی اطلاع دی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو نے میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیف آفیسر محمد خان دوداکو ہدایت کی کہ فوری طور پر فائربریگیڈ کی گاڑی لاکھڑا روانہ کی جائے ہدایت ملنے کے بعد میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد خان نے گاڑی لاکھڑا روانہ کی تب تک محمد شفیع کلمتی کا گھر اور سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا تاہم راکھ سے اٹھتے شعلوں اور دھویں کو فائربریگیڈ نے پانی ڈال کربجھا دیا تاہم آگ سے کسی قسم کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں