اوتھل ، لسبیلہ میں طوفانی ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش،کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں

ہفتہ 2 اگست 2014 17:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) لسبیلہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش،کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں،ندی نالوں میں طغیانی،کئی نشیبی علاقے زیرآپ آگئے ،شہروں میں سٹرکوں پر کھڑا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی علیٰ الصبح لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل ،لاکھڑا،وندراور صنعتی شہر حب میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی جسکی وجہ سے نشیبی علاقے اور کئی دیہات زیر آب آگئے جبکہ صنعتی شہرحب میں طوفانی ہواؤں سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ادھرضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں بارش کی وجہ سے سٹرکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جسکی وجہ سے سڑکوں پر جمع پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگااور راہگیروں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرناپڑااس دوان میونسپل کمیٹی اوتھل کا عملہ شہرسے غائب رہا۔

متعلقہ عنوان :

تھل میں شائع ہونے والی مزید خبریں