ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹو بہ نے ریٹا ئرڈ و حاضر سروس پولیس ملازمان اور بیوگان میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:43

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹو بہ نے ریٹا ئرڈ و حاضر سروس پولیس ملازمان اور بیوگان میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کیے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹو بہ رانا عمر فاروق نے ریٹا ئرڈ و حاضر سروس پولیس ملازمان اور بیوگان میں جہیز فنڈ کے چیک تقسیم کیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے اپنے آفس میں محکمہ پولیس سے ریٹا ئر ایس آئی عاشق علی،کانسٹیبل محمد اکرم، حاضر سروس اے ایس آئی محمد اجمل،ہیڈ کانسٹیبل عاشق علی،کانسٹیبل عبد الحمید، اوردوران سروس فوت ہو جانے والے اے ایس آئی محمد سروراور کانسٹیبل محمد افضل کی بیوگان میں بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈکی مد میں 3لاکھ تیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب شعیب دستگیر کے ویڑن کے مطابق ریٹائر و حاضر سروس پولیس ملازمان اور دوران سروس فوت ہو جانے والے افسران و ملازمان کے بیوی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے ضلع پولیس اپنے ملازمین کی ہر طرح سے مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کے لئے کھلے ہیں۔اس موقع پر اکاوٴنٹنٹ ڈی پی او آفس گوہر مدثر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں