ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 26 اکتوبر 2020 11:51

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، حالیہ کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن سے 4کلو گرام سے زائد چرس برآمد ھوئی, ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے

گئیڈی ایس پی / ایس ڈی پی او صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراھی میں پہلی کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ وسیم اسلم ایس آئی اور محمد اشرف ایس آئی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان سکنہ 322 ج ب کو مشکوک پا کر تلاشی لی جس سے 2060 گرام چرس مع رقم بکری برآمد ھوئی دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ مع رفاقت علی اے ایس آئی و ملازمان پولیس نے شوکت سکنہ330 ج ب کو گرفتار کیا جس سے 2020گرام چرس برآمد ھوئیملزمان کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ھے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں