ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر پولیس کی ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2020 18:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر پولیس کی ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پرتھانہ سٹی ٹوبہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوٴن 8جواریوں سمیت9ملزمان گرفتار،2کلو سے زائد چرس اور جواء پر لگی رقم برآمد مقدمات درج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی جانی والی مہم کے دورا ن ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ ناصر نواز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ وسیم اسلم ایس آئی معہ ابتسام الحق ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر محلہ گوبند پورہ ٹوبہ میں کاروائی کرتے ہوئے 8کس ملزمان 1۔

(جاری ہے)

عظیم2۔شفاقت3۔زاہد4۔ ساجدعلی 5۔سجاد6۔اختر7۔انور اور محمد ساجد کو بذریعہ تاش جوا ء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم12290روپے برآمد ہوئی۔


دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرمدینہ فلور مل جھنگ روڈ ٹوبہ کے نزدیک کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہباز ولد منیر احمد قوم آرائیں سکنہ جھنگ روڈ نزد مدینہ فلور مل کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاجس کے قبضہ سے 2210گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار تمام09 ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے حسب ضابطہ کاروائی کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔        

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں