ٰڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کی زیر صدرات محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکرد گی کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 6 اکتوبر 2021 17:24

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،محمد نعمان چوہدری) ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کی زیر صدرات محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکرد گی کے بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔،اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر محمد نعیم،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر کاشف بوجوہ.حافظ شمس الزمان قادری ،ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن ملک محمد سرور ودیگرکمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری نے کہا کہ آبادی میں روزافزوں اضافہ کی وجہ سے مشکلات بڑھ رہی ہیں عوام کوچاہیے کہ وہ اپنی فیملی کے موجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے اپنے کنبہ میں اضافہ کریں تاکہ حکومتی سہولیات کی فراہمی اورگڈگورننس کاخواب شرمندہ تعبیرہوسکے، ملکی وسائل سے ہم آہنگ قومی آبادی کے حصول میں نوجوان مرد وخواتین کا کردار اہم ہے جس سے ہمارا چھوٹے خوشحال خاندان ہی صحت مند اور اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہوسکتے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو کیبل نیٹ ورک، پینا فلیکس اور مسجدوں میں اعلان کے زریعہ آگاہی فراہم کریں جس سے آبادی کے حصول میں مرد وخواتین اپناکردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں