بنیادی صحت اور تعلیم ہر بچے کا حق ہے‘چوہدری محمد اشفاق

خوشحال خاندان ہی ملک کی بقاء کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بے حد ضروری ہے

منگل 25 فروری 2020 13:10

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے ضلعی محکمہ بہبود آبادی کے عارضی ملازمین کو مستقل ہونے پر تقرر ناموں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی وسائل کا صحیح اور بہتر استعمال دور حاضر اور وقت کا تقاضہ یہی ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جا ئے۔

انہوں نے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنیادی صحت اور تعلیم ہر بچے کا حق ہے، ایک خوشحال خاندان ہی ملک کی بقاء کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بے حد ضروری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ناصر بشیر گریوال نے اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کیلئے دوسال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری ہے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت مند انسان ہی دینی و دنیاوی میدان میں ہمیشہ کامیاب ہو سکتا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ناصر بشیر گریوال نے پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے بارے ضلع بھر میں سیمینار بھی کروائے جارہے ہیں اور ہر یونین کونسل لیول پرلوگوں کو آگاہی بھی فراہم کی جاتی ہے ۔جس پر چوہدری محمد اشفاق نے محکمہ کی بہترین کارکردگی کو سرہاتے ہوئے مبارکباد دی ۔تقریب کے آخر میںمہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق نے اپنے دست مبارک سے حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ بہبود آبادی کے عارضی چودہ ملازمین کو مستقل کرنے پرجاری کردہ تقرر نا مے بھی تقسیم کئے ۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں