حاضر سروس و ریٹا ئرڈ پولیس افسران و بیوگان میں مختلف مد میں رقوم تقسیم

بدھ 10 نومبر 2021 16:08

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمن نے اپنے دفترمیں حاضر سروس و ریٹا ئرڈ پولیس افسران و بیوگان میں گزارہ الائونس،کرونا فنڈ،آخری تنخواہ اور جہیز فنڈ کی مد میں7لا کھ93ہزارروپے کے چیک تقسیم کئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے سب انسپکٹر لیاقت علی ،مرحوم اے ایس آئی سرادر محمد،ظفر اقبال،فاروق احمد، مرحوم کنسٹیبل زاہد سلطان، اختر علی، محمد افضل،خالد منصور،طارق محمود،نوشیر علی،وسیم اعجاز،مرحوم ہیڈ کنسٹیبل رفاقت رسول،عابد حسین،ریٹائر کنسٹیبل محمد اشرف، اور مرحوم سٹینو گرافر اختر علی کی بیوگان میں گزارہ الائونس کی مد میں3لاکھ96ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے،ڈی پی او نے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے اے ایس آئی اکرام الحق ، ریٹائر ہیڈ کنسٹیبل ارشد اورریٹائر کنسٹیبل سخاوت علی میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی ایک ماہ کی تنخواہ کی مد میں91ہزار روپے کے چیک بھی تقسیم کئے،اس کے علاوہ انہوں نے مرحوم اے ایس آئی محمد انور،مرحوم کسنٹیبل رشید احمدکی بیوگان اور ریٹائر سب انسپکٹر تاج محمد،ریٹائرڈ کنسٹیبل محمد ارشد اور ریٹائرڈ کنسٹیبل محمد یعقوب میں بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈ کی مد میں 1لاکھ 80ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے حاضر سروس اے ایس آئی ضیاء اللہ،ہیڈ کنسٹیبل معراج دین،ہیڈ کنسٹیبل غلام جعفر،کنسٹیبل طاہر محمود اورPSAآنسہ طارق میں کرونا فنڈ کی مد میں1لاکھ25ہزار روپے کے چیک بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں