ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس ، جرائم کے خلاف اقدامات کا جائزہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میںسرکل گوجرہ کے ایس ایچ اوز ،تفتیشی افسران ، انچارج ہیومیسائیڈ ز، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد ہندل ، ڈی ایس پی گوجرہ خالد محمود، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خرم سعید نے شرکت کی، اس کے علاوہ انچارج فرنٹ ڈیسک وملازمان بھی میٹنگ میں موجود تھے، دوران میٹنگ ڈی پی او نے تمام تفتیشی افسران سے فرداًً فرداًً مقدمات کی پراگریس کے متعلق رپورٹ لی ، مزید احکامات دیتے ہوئے کہا کہ چالان وقت پر داخل عدالت کئے جائیں، مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کی جائے، اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ، ان ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکورکیا جائے اور ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں