ضلع بھرمیں گندم خریداری مراکزپر کاشتکاروں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں،میاں محسن رشید

گندم خریداری میں کسانوں کااستحصا ل برداشت نہیں کرینگے، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا اجلاس سے خطاب

بدھ 13 مارچ 2019 20:11

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے کہاکہ ضلع بھرمیں گندم خریداری مراکزپر کاشتکاروں کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں،گندم خریداری میں کسانوں کااستحصا ل برداشت نہیں کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی روم میں گندم خریداری کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود چوہان ، اسسٹنٹ کمشنر زمصور احمد خاں نیازی،سید جمیل حیدر شاہ،رائو تسلیم اختر،شہریار عارف خان، ڈسٹرکٹ فوڈآفیسر، تحصیلدار ز ،سیکرٹریزمارکیٹ کمیٹیز اور تمام فوڈ انسپکٹر زبھی موجودتھے۔

انہوںنیکہاکہ تمام خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکو سو فیصدیقینی بنایاجائے اورکسی بھی سیاسی ودیگرذرائع سے دبائوکوخاطرمیں نہ لایاجائے۔

(جاری ہے)

تمام خریداری مراکزپرکاشتکاروں اورکسانوں کے لئے سایہ دارجگہ اورپینے کے ٹھنڈے صاف پانی کا بہترین انتظام کیاجائے اورہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم میں شفافیت کوبرقراررکھاجائے اورکسی کوغیرقانونی طریقہ سے یاسیاسی اثرورسوخ کی بنیادپرباردانہ نہ دیاجائے ۔

بعدازاں دبنگ ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید چک نمبر 349گ ب میں بنیادی ہیلتھ سنٹر گے اور عوام کو دی جانے والے طلبی سہولیات کا جائزہ لیا علائو ہ ازیں چک نمبر 349 گ ب میں سرکاری تالاب کی فوری صفائی کے ا حکامات کئے۔

متعلقہ عنوان :

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں