ٹوبہ ٹیک سنگھ،معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

پیر 25 مارچ 2024 19:53

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) معمولی تلخ کلامی کے بعد مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،پولیس ذرائع کے مطابق محلہ ایحاد پارک کا رہائشی 24سالہ ارسلان ولد عبدالحق گجر موٹر سائیکل پر اپنے دوست عمر افضل کو ملنے کیلئے اسلام پورہ جارہا تھا کہ اسلام پورہ روڈ پر ہجویری بیکری کے قریب موٹر سائیکل سواردو ملزمان رؤف اور عبدالرحمٰن نے ارسلان پر فائرنگ کی،گولی ارسلان کے سر میں لگی،جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق مقتول ارسلان اور ملزم رؤف کے مابین وقوعہ سے کچھ دیر قبل تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ارسلان کو موت کی نیند سلا دیا،تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں