جان اچکزئی کا پریس کلب تربت کا دورہ

میڈیا حکومت کا چوتھا ستون ہے ،اس بارے تربت پریس کلب و مقامی میڈیا بلوچستان کا مثبت امیج پیش کررہا ہے جو ایک انتہائی خوش آئند بات ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

بدھ 27 ستمبر 2023 21:30

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے دورہ تربت کے موقع پر پریس کلب تربت کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے مسائل دریافت کئے اور ان کو حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کا چوتھا ستون ہے اور اس حوالے سے تربت پریس کلب اور مقامی میڈیا بلوچستان کا مثبت امیج پیش کررہا ہے جو ایک انتہائی خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں تربت پریس کلب بلوچستان کے مسائل کو حکومت کے ساتھ صحیح انداز میں پیش کریگی تاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پیشہ ور افراد میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انکو اعتماد کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے ۔اس موقع پر انہوں نے تربت پریس کلب کے لئی5 لاکھ روپے کا اعلان کیا اور تربت پریس کلب کے صحافیوں کو اکسپوڑر وزٹ کے لئے ملک کے دیگر اداروں میں بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

تربت میں شائع ہونے والی مزید خبریں