خواجہ سراوئں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں اجلاس کاانعقاد

جمعرات 10 جنوری 2019 18:21

خواجہ سراوئں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں اجلاس کاانعقاد
عمرکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے دئیے گئے احکامات پر ضلع عمرکوٹ میں خواجہ سراوئں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس چیرمین ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ ، نادرا کے انچارج قربان منگریو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سلیم شیخ،سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی اور دیگرآفسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمان میمن نے کہا کہ خواجہ سراوئں کے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے سلسلے میں مربوط حکمت عملی بنائی جائے اور پورے ضلع میں نئے سروے کر کے رپورٹ دی جائے۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ،ضلع میں موجودہ ریکارڈ کے مطابق خواجہ سراوئں کے 13 لوگ موجود ہیں، جس میں سے 11 لوگوں کے قومی شناختی کارڈ بن چکے ہیں اور ان تمام لوگوں کا ایک فوکل پرسن (گرو فقیر ممتاز) بھی مقرر کیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت دی کہ نئی سروے میں شامل ہونے والے تمام خواجہ سراوئں کے میڈیکل کروا کرسرٹیفکیٹ جاری کیا جائے تاکہ ان کے قومی شناختی کارڈ بنانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا کہ تمام سروے جلد سے جلد مکمل کروا کے رپورٹ دی جائے اور آئندہ اجلاس ایک ماہ کے اندر طلب کیا جائے گا اور کئے گئے فیصلوں سے متعلق جواب طلب کیا جائے گا۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں