ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات سوائی خان چھلگری کا عمر کوٹ میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

منگل 9 مارچ 2021 16:41

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعت سندھ رفیق احمد برڑو کی خصوصی ہدایات پر ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص سوائی خان چھلگری نے منگل کوضلع عمرکوٹ میں ترقیاتی اسکیموں کاجائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ڈویژنل ڈائریکٹراطلاعات نے ضلع عمرکوٹ میں مختلف سرکاری محکموں کی جاری ترقیاتی اسکیموں کی دستاویزی فلم بنانے کی ریکارڈنگ کی مختلف سرکاری محکموں جن میں محکمہ بلڈنگ ،محکمہ پرونشنل، پرونشنل روڈز ،محکمہ ایجوکیشن ورکس کے انجینئرزکیساتھ ڈپٹی کمشنر دفتر میں میٹنگ کی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبھاش چندر،محمکہ اطلاعات عمرکوٹ کے نئے تعنیات ہونے والے آفسیر عبدالطیف سولنگی ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر بلڈنگ غلام حسین کھٹی نے بتایا کہ عمرکوٹ ضلع میں 408016ملین کے خطیر بجٹ سے مختلف 52ترقیاتی اسکیمیں منظورہیں ان اسکیموں میں سی45اسکیمیں مکمل ہوچکی ہے اسطرح رواں سال میںجاری ترقیاتی اسکیموں میں میڈیکل ڈسپنسری گائوں کھارڑو چارن میں مکمل ہوچکی ہے اس اسکیم پر12لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں اسکے علاوہ ایگزیکٹیو انجینئر عبدالغنی قریشی نے بتایا کہ عمرکوٹ میں 69000ملین کے خطیر بجٹ سے میرپورخاص عمرکوٹ سے فوجی بٹھہ روڈ گائوں ولہار تک تعمیراتی مراحل میں ہے جبکہ عمرکوٹ ،میرپورخاص روڈ سے گائوں عبدالسیمع راجڑ سے ڈھائی کلومیٹر روڈز40لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوچکا ہے اسکے علاوہ اسسٹنٹ انجینئر جگدیش کمارنے بتایاکہ گائوں راجہ رستی سے گائوں عالم پلی تک7کلومیٹر روڈ10کروڑ20لاکھ کے بجٹ سے مکمل ہوچکا ہے اس منصوبے سے گردونواح کے 150سے زائد چھوٹے بڑے دیہاتوں کے لوگوں کو آسان سفری سہولیات حاصل ہوگیں۔

ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص سوائی خان چھلگری نے گاؤں کھارڑو چارن میں قائم مخدوم طالب المولی لائبریری کا بھی وزٹ کیا اس موقع مخدوم طالب المولی لائبریری کے انچارج محمد عظیم کمبار نے ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص سوائی خان چھلگری کو لائبریری کے مختلف شعبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں