ایف ایف سی کے زیراہتمام سرخ مرچوں کی منافع بخش کاشت سے متعلق ایک سیمینار کا انعقاد

جمعرات 18 اپریل 2019 19:39

عمرکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایف ایف سی کے زیراہتمام سرخ مرچوں کی منافع بخش کاشت سے متعلق ایک سیمینار کنری کے فتح ہال میں منعقد ہوا جس میں علاقہ کے ترقی پسند کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سیمینار سے ایف ایف سی کے ریجنل منیجر ساوتھ زون ظہورخان،ڈپٹی منیجر فارم ایڈوائزری سینٹر حیدرآباد عبدالجلیل جروار،صدیق احمد ڈیپر،شیراز اشرف،باغ علی ابڑو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید ذرائع اور مناسب مقدار میں کھاد کے استعمال سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس کیلئے وقت پر مختلف کھادوں کا متوازن استعمال ضروری ہے کیونکہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادیں اہم رول ادا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع میں آجکل سرخ مرچ کی کاشت کا آغاز ہو چکا ہے کاشت کیلئے سب سے پہلے اچھی اور ہموار زمین کا انتخاب بیحد ضروری ہے پنیری کے ذریعے مرچ کی کاشت زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہے مرچ کی فصل میں فالتو گھاس کا ہونا پودے کی نشونما میں رکاوٹ اور پیداوار میں کمی کا باعث بنتا ہے فالتو گھاس کا صاف کرنا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار کے حصول میں پانی کا کردار سب سے نمایاں حیثیت کا حامل ہے پانی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشت کار آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنا کر بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں جبکہ جدید تقاضوں کو بروئے کار لا کر پیداواری لاگت میں خاطر خواہ کمی کی جا سکتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ سرخ مرچوں کو امراض سے بچاو کیلئے ماہرین کے مشوروں پر عمل کرنے اور مرچ سکھانیکیلئے گرین شیٹ ودیگر جدید ذرائع استعمال کر کے امراض سے پاک ایکسپورٹ کوالٹی مرچ باآسانی حاصل کر سکتے ہیں ایف ایف سی کاشتکاروں کو جدید تقاضوں سے روشناس کرانے کے ساتھ اجتماعی سہولیات بھی مہیا کرتی ہے تاکہ کاشتکار ایف ایف سی کے کھادوں کے استعمال سے بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں