عمر کوٹ کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کرلی

پیر 27 جون 2022 22:43

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) عمرکوٹ ضلع میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کے غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے واضح اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کرلی ہے ۔پیپلزپارٹی نے یونین کونسلوں کی42نشستوں میں سے 36حاصل کرلیں جبکہ چیئرمین کی نشست پرجی ڈی اے کے دو،پی ٹی آئی کے ایک اور3 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کی 42نشستوں میں سے 39پیپلزپارٹی کے حصے میں آئیں جی ڈی ای. پی ٹی آئی اور آزاد ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔میونسپل ٹائون کمیٹی اور یونین کونسل کی جنرل ممبر کی218 نشستوں میں سی171 پیپلزپارٹی،17جی ڈی اے ،12 پی ٹی آئی،2 جے یو آئی،پی ایم ایل 1اور 15 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ایک میونسپل کمیٹی اور 7ٹائون کمیٹیز پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ،میونسپل کمیٹی کے 14 وارڈ میں سے پی ٹی آئی نے عمرکوٹ سٹی کی6وارڈ جیت کر حکمران جماعت کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔چھور ٹائون کمیٹی کی7 وارڈ میں سے پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے 3/3 وارڈ پر کامیاب جبکہ1 نشست جے یو آئی کے حصے میں آئی ہے۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں