کاشتکاروں کو مراکز خرید گندم پر بہترین سہو لیات فراہم کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنروہاڑی

جمعہ 5 اپریل 2019 16:57

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو مراکز خرید گندم پر بہترین سہو لیات فراہم کی جائیں گی۔ گندم خریداری میں مڈل مین کے کردار کو ختم کیا جائے گا۔ کاشتکاروں سے عزت و احترام سے پیش آ جائے گندم خریداری کا تمام عمل صاف اور شفاف طر یقے سے کیا جائے۔ انہوں نے ان خیا لات کااظہار گندم خریداری کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتا ق حسین نائچ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مسعود اسلم ، ای اے ڈی اے آصف رضا، ایس این اے خرم سلیم اور دیگر افسران بھی مو جو د تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے اجلاس میں مراکز گندم خریداری پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس مو قع پر انہوں نے مز ید کہا کہ سنٹر انچارج اور کوارڈینٹر تمام کا م احسن طر یقے سے اور خوش اسلو بی سے انجام دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ کا شتکاروں کی طر ف سے بار دانے کے لئے جو درخواستیں وصول ہو ں ان کا انداراج روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔کاشتکاروں کے لئے سنٹرز پر بیٹھنے ، سائے اور ٹھنڈے پانی کا انتظا م ہو نا چا ہئے تمام ریکارڈ بر وقت مکمل کیا جائے۔اس مو قع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ نے کہا کہ کسی قسم کی رہنمائی کے لئے فوری طور پر رابطہ کیا جائے تاکہ بر وقت کسی بھی مسئلے کو حل کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں