کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کئے جائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی

منگل 28 فروری 2023 20:23

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2023ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کئے جائیں گے تاکہ کاشتکار اپنی فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کر سکیں کاشتکار ہماری ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا ہمارے ملک کی معیشت کا بیشتر انحصار زراعت پر ہے اس لئے زرعی شعبہ کی ترقی و تروجیح کیلئے بہترین انداز میں اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں پاکستان کسان اتحاد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے عہدیداران چوہدری افتخار، قاضی محمد نواز،محمد حسین دولتانہ،مہر محمد اکمل اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے مزید کہا کہ یوریا کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے کسی بھی کھاد ڈیلر کو ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی ہر گز نہیں کرنے دی جائے گی اور کسانوں کو مقررہ قیمت پر یوریا کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام کمپنیوں کی یوریا کھاد کی سپلائی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور تمام کھاد ڈیلرز سے کھاد ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر نگرانی مقررہ نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔\378

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں