متعلقہ محکمے کھاد کی فراہمی حکومتی نرخوں پہ یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 31 جنوری 2024 20:15

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی و ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ زراعت،محکمہ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ،ایگری انجینئرنگ، پلانٹ پروٹیکشن،فشریز اور محکمہ انہار نے اپنی کارگردگی پیش کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ زرعی شعبہ کا فروغ اور کسانوں کے مسائل حل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام محکمے اپنے فرائض احسن انداز سے انجام دیں کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں اور زراعت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں اس کے علاوہ فیلڈ عملہ کو بھی متحرک کریں اور کاشتکاروں کو جدیدسائنسی طریقے اپنانے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں،مہنگی کھاد فروخت کرنیوالوں اور جعلی بیج، زرعی ادویات بیچنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کرکے انہیں قانونی گرفت میں لایا جائے تاکہ کاشتکاروں کیلئے مشکلات پیدا کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں