ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اچانک دورہ

جمعہ 17 اگست 2018 23:38

وہاڑی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اچانک دورہ کیا اور چلڈرن وارڈز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

چلڈرن وارڈ میں مو جود مریضوں سے ملاقات کی اوران کو ہسپتال سے ملنے والی سہولیات اورادویات کے بارے میں دریافت کیا جس پر تمام مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد فاروق احمد،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹرحفیظ احمداورڈاکٹر قرة العین بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ملنے والی تمام سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے۔صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور ڈاکٹرز پوری محنت اور توجہ سے مر یضوں کا علاج کر یں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں