بچوں کی تعلیم و تر بیت پر جتنی بہتر توجہ دی جائے گی اتنی ہی اچھی قوم تیار ہو گی،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 اگست 2018 23:38

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کسی بھی قوم کی تر قی میں اہم کر دارادا کر تے ہیں بچوں کی تعلیم و تر بیت پر جتنی بہتر توجہ دی جائے گی، اتنی ہی اچھی قوم تیار ہو گی ،فلاح انسانیت کے کام دنیا اور آخر ت دونوں میں اجر کا باعث بنتے ہیں ،ہم نے پاکستان کو دنیا کا ایک تر قی یا فتہ ملک بنا نا ہے جس کے لئے تمام لوگوں کو مل جل کر کا م کر نا ہو گا، مخیر حضرات کو بھی مختلف شعبہ زندگی میں اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا تاکہ عام انسا نوں کی بھلائی ہو سکے ،انہوں نے ان خیا لات کا اظہار بو ریو الا کے نو احی گاو ٴں چک نمبر203ای بی میں کو ثر مجید فاو ٴنڈیشن کے زیر اہتمام کو ثر مجید گر لز ما ڈل ہائی سکو ل میں جشن آزادی و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر بہا ولپور محمد ایو ب خان ، کو ثر مجید فاو ٴنڈیشن کے ڈائر یکٹر شیخ شہزاد مبین ، اسسٹنٹ کمشنر بو ریو الا محمد عظیم ربانی ،ڈی ایم او وہاڑی ڈاکٹرایازخان ، ڈی ایس پی بوریو الا حافظ خضر زمان ، ڈپٹی رجسٹرار لا ہو ر ہائی کور ٹ لاہورسید عابد حسین بخاری،میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال بو ریو الا ڈاکٹر امجد شکیل ، ڈپٹی میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران بھٹی ،پرنسپل سپیئر یر کالج بور یو الا میاں آصف سردار، صدر سند س فاو ٴنڈیشن لاہو رمحمد یاسین خان ، چیئر مین گیس اینڈ آئل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ خالد ریاض ، سی ای او مائی پٹرول طارق وزیرعلی، صدر چیمبر آف کا مر س وہاڑی میاں خالد،پروفیسر خوشی محمد شہزاد، پروفیسر مجا ہد اقبال خان، پروفیسر کرامت شکیل ، چیئر مین گلوبل یو تھ ونگ سید سجاد حسین بخاری ،پروفیسر ظفر عبد اللہ ، میاں خالد حسین اور دیگر معززین علاقہ ، اساتذہ اور طا لبات مو جو د تھیں، تقریب میں میٹرک کے امتحان میں بہترین کا ر کر دگی کا مظاہر ہ کرنے والی طالبات اور ان کی اساتذہ کو شیلڈز اور انعا ما ت دیئے گئے، تقریب میں سکول کی طا لبات نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقا ریر ،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے قبل ،ازیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کو ثر مجید سو یٹ ہوم کا افتتاح کیا جس کا آغاز 8یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم کی سہو لیات کی فراہمی سے کیا گیا ہے، اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا محمد عظیم ربانی اور ڈی ایس پی بور یو الا حافظ خضر زمان نے پودے لگا کر شجر کا ری مہم کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرمین گیس اینڈ آئل پرائیو یٹ لمیٹڈ خالد ریاض کی طرف سے کو ثر مجید فاو ٴنڈ یشن کو ایک کر وڑ روپے کا عطیہ بھی دیا گیا۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں