سائلین کو عزت و احترام دیا جائے ،ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں،ڈپٹی کمشنر وہاڑی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:24

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے ڈی سی کمپلیکس میں واقع مختلف دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اور دفاتر میں مو جود افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور ان کی کا ر کر دگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مو جو د سائلین سے بھی ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی صفائی کا بھی چیک کیا اور مختلف افسران اور سٹاف کو ہد ایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں صفائی پر خصو صی توجہ دیں صاف ستھرے دفاتر اچھے ذوق کی عکاسی کر تے ہیں اور آنیو الے تمام سائلین کو عزت و احترام دیا جائے اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں