وہاڑی:کرونا وائرس کی وجہ سیلاک ڈاون متاثرین میں خواجہ سرا کمیونٹی بھی شامل

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:26

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2020ء) کرونا وائرس کی وجہ سیلاک ڈاون متاثرین میں خواجہ سرا کمیونٹی بھی شامل ہے اور روزگار نہ ہونے کہ وجہ سے 2 وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں الخدمت فاونڈیشن نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے ضلعی آفس میں رابطہ کرنے والے 32 خواجہ سرا میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر ضلعی صدر الخدمت فاونڈیشن طارق فاروق بھٹی نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد بے لوث انسانیت کی خدمت کرنا ہے خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور لاک ڈاون کے باعث انکے روزگار بھی بڑی طرح متاثر ہوئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہمارا فرض ہے کہ ہم بلا تمیز انسانیت کی خدمت کریں الخدمت فاونڈیشن نے کرسچیئن کمیونٹی کو بھی راشن تقسیم کیا اب خواجہ سرا کو بھی راشن فراہم کر رہی ہے تاکہ بیروزگاری کے باعث انہیں بھوکا نہ سوناپڑے اس موقع پر ضلعی صدر خواجہ سرا جعفر ببلی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کرونا کے باعث مشکلات کا شکار ہے خواجہ سرابھی لاک ڈاون کے باعث بے روزگار ہیں لیکن ان حالات میں ہماری کمیونٹی کی الخدمت فاونڈیشن جو مدد کی ہم ان کے شکر گزار ہیں بلا تمیز انسانیت کی خدمت کرنے پر خواجہ سر الخدمت فاونڈیشن کو سلام پیش کرتی ہے اور خواجہ سرا کمیونٹی سمیت تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور مد مانگیں کیونکہ وہی ذات ہ میں اس مصائب سے بچا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں