ریونیو اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنروہاڑی

منگل 14 جون 2022 17:00

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2022ء) ڈپٹی کمشنروہاڑی میاں محمد رفیق احسن نے کہا ہے کہ ریونیو ریکوری کے سوفیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جائے جس کیلئے ریونیو ریکوری کو مزید تیز کیا جائے ریونیو اہداف کے حصول میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ریونیو حکومتی نظام کو چلانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے جس کیلئے سرکاری خزانہ میں زیادہ سے زیادہ ریو نیو ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو محمد کاشف ڈوگر،اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، اے سی میلسی غلام مصطفی،تحصیلدار وہاڑی حافظ اقبال محمود کاٹھیا،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز لینڈ ریکارڈ اور دیگر ریونیو افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن نے مزید کہا کہ ریونیو افسران کی بنیادی ذمہ داری ریونیو ریکوری کرنا ہے ریونیو افسران اپنی ذمہ داریاں متحرک ہو کر ادا کریں اور ریونیو ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام توانیاں صرف کریں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 49کروڑ 33لاکھ 90ہزار روپے، انتقالات کی مد میں 57کروڑ 14لاکھ 20ہزار روپے، آبیانہ کی مد میں ایک کروڑ 9لاکھ 60ہزار روپے، ایگری کلچر انکم ٹیکس کی مد میں 7کروڑ 33لاکھ 90ہزار روپے،ایف بی آر کی مد میں ایک کروڑ 11لاکھ 80ہزار روپے اور ایگری کلچر انکم ٹیکس کے سابقہ بقایا کی مد میں 48لاکھ 70ہزار روپے ریکور کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں