وہاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون زخمی

جمعرات 14 مارچ 2024 19:45

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) وہاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی ،وہاڑی میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ پپلی اڈا میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹ گیاسلنڈر پھٹنے سے کھانا بناتی ہوئی ثمینہ نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی.خاتون کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد کالز کے باوجود ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر نہ پہنچا تواپنی مدد آپ کے تحت انتہائی تشویشناک حالت میں خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز نے خاتون کو حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا ہے۔

متاثرہ خاتون کے ورثائے بتایا کہ نہ ریسکیو عملہ نے مدد کی اور نہ ہی ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز نے پوری طرح طبی امداد دی ہے ورثاء کے مطابق وہاڑی میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مریض ملتان پہنچنے تک جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مکمل سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں