ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا ضلع بھر میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

پیر 25 مارچ 2024 17:07

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ضلع بھر میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا ، انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج میں قائم امتحانی مرکز کے دورے کے دوران طلباء کی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ امتحانی مرکز میں ڈیوٹی پر موجود افسر وعملہ بہتر طریقے سے فرائض سرانجام دے ، امتحانات طلباوطالبات کی قابلیت جانچنے کا بڑا ذریعہ ہیں ، امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ طلباء کو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں ۔امتحانی مرکز میں غیرمتعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن چوہدری سعید احمداور دیگر افسران موجود تھے۔

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں