وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے عقب میں ریل کار کے نیچے آکر63 چھترے ہلاک

منگل 14 اگست 2018 21:44

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے عقب میں ریل کار کے نیچے آکر63 چھترے ہلاک ۔13 بکروں کو فوری طور پر ذنج کر لیا گیا ۔عید قربانی پر فروخت کے لیے 80 بکرے لائے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرستان کے رہائشی دو افراد گل زمان اور برات خان نے گجرات میں ایک بڑے ریوڑ سے 80 بکرے اور دنبے عید قربان پر فروخت کے لیے حاصل گئے اور انہیں لے کر وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب لے آیا ۔

وہ تمام جانوروں کو ریلوے ٹریک پر چرار رہا تھا کہ اس دوران لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار آگئی اور تمام ریوڑ گاڑی کی زد میں آگیا جس میں 63 بکرے اور دنبے زخمی ہو کر گر پڑے ۔فوری طور پر 13 بکروں کو ذبح کر لیا گیا جبکہ 50 بکرے مر گئے ۔گل زمان نے 80 بکرے ادھار لئے تھے جن کی ادائیگی فروخت کے بعد کی جانا تھی جن میںسے غریب شخص کے 63 بکرے ضائع ہو گئے ۔

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں