وزیرآباد ،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14افراد زخمی

بدھ 2 جون 2021 23:29

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) احمد نگر روڈ پرپھالوکی کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دوشدید زخمی ہیں۔ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث چاند گاڑی کو بچاتے ہوئے توازن کھو کرسڑک کے ساتھ گہرائی میں جاگری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد احمد نگر روڈ پر پھالوکی رائس مل کے سامنے گجرات سے فیصل آباد براستہ علی پور چٹھہ جانے والی علی حیدر ٹریولز کی تیز رفتار بس کے سامنے اچانک چاندگاڑی آگئی جس کو بچانے کی کوشش میںمسافر بس نے قابو ہو گئی اورالٹ کر سڑک کنارے گہرائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16افراد ذخمی ھو گئے جن میں دو خواتین اقصیٰ اور فاطمہ شدید زخمی ھو گئی جن کووزیرآباد ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گوجرانوالا منتقل کر دیا گیا ۔

صدر پولیس وزیرآباد نے موقع پر پہنچ کر بس کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

وزیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں